منشیات کیس میں چار ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

0
46

ہاٹ لائن نیوز : لاہور سیشن کورٹ میں منشیات میں ملوث چاروں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزم سید مائل کودو بار عمر قید اور دو لاکھ جرمانہ کی سزا جب کہ مصطفی خان کو ایک لاکھ جرمانہ اور عمر قیدکی سزا ،عظمت خان کو ایک لاکھ جرمانہ اور عمر قیداور نعیم اسلم کو ایک لاکھ جرمانہ اور عمر قید
کی سنادی گئی۔

منشیات کورٹ کی ایڈیشنل سیشن جج صائمہ حسنین صاحبہ نے کیس پر فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ساندہ میں2021 میں مقدمہ بجرم 9 سی منشیات ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔مقدمہ کے مطابق چاروں ملزمان افیون اور چرس کی خرید و فروخت کرتے تھے۔ مقدمہ ھذا میں 78 کلو چرس اور 12 کلو افیون برآمد ہوئی تھی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر حماد بابر بشیر نے ملزمان کے خلاف شہادتیں پیش کیں۔

Leave a reply