
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کی خلائی ایجنسی “سپارکو” نے 17 جنوری کو الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ “ای او ون” لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان سپارکو نے کہا کہ پاکستان کا مقامی EO-1 سیٹلائٹ خلائی اختراع میں ایک اہم قدم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کیلیے تیار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ای او ون ڈیزاسٹر رسپانس، زراعت، شہری منصوبہ بندی اور فوڈ سیکیورٹی اور پانی کے انتظام میں معاونت کریگا۔
سپارکو کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کریگا، اس مشن سے پاکستان کے خلائی پروگرام اور تکنیکی برتری کو تقویت ملیگی۔









