پاکستان کا ای او تھری سیٹلائٹ چین سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ

0
11
پاکستان کا ای او تھری سیٹلائٹ چین سے کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ

پاکستان کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ “ای او تھری” چین کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا گیا ہے، جو شہری ترقی اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے انٹیگریٹڈ ارتھ آبزرویشن سسٹم کا حصہ ہے، جس کے ذریعے شہری منصوبہ بندی، ماحولیاتی نگرانی اور ہنگامی حالات میں بروقت اقدامات میں مدد حاصل کی جا سکے گی۔ اس کامیابی کو ملکی خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس منصوبے پر کام کرنے والے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشن قومی ترقی اور پائیدار مستقبل کے اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ سیٹلائٹ چین کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے “لانگ مارچ سکس” راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا، اور اطلاعات کے مطابق یہ کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے، جو آئندہ مزید سائنسی اور تکنیکی ترقی کی راہیں ہموار کرے گا۔

Leave a reply