پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2026 کی ممکنہ تاریخ سے متعلق سائنسی پیش گوئی

0
4
پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2026 کی ممکنہ تاریخ سے متعلق سائنسی پیش گوئی

ماہرینِ فلکیات کے مطابق اس سال عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو منائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ اندازہ چاند کی پیدائش اور اس کی رویت سے متعلق سائنسی ڈیٹا کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

رویت ہلال سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ ذوالحج 1447 ہجری کے چاند کی پیدائش 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب تقریباً 1 بج کر 15 منٹ پر متوقع ہے۔ اس کے بعد 17 مئی کی شام تک چاند کی عمر اتنی ہو جائے گی کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اس کے نظر آنے کے امکانات کافی بڑھ جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق کراچی، پشاور اور دیگر شہروں میں سورج غروب ہونے کے بعد چاند کچھ دیر تک افق پر موجود رہے گا، جس سے اس کی رویت کے امکانات مزید بہتر ہو جائیں گے۔ اگر موسم سازگار رہا تو 17 مئی کی شام چاند نظر آنے کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں یکم ذوالحج 18 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

فلکیاتی حساب کے مطابق 17 مئی کو غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ کراچی میں تقریباً 55 منٹ جبکہ پشاور میں 63 منٹ تک ہو سکتا ہے، جو چاند کے مشاہدے کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے۔

اگر مطلع صاف رہا تو غالب امکان ہے کہ ذوالحج کا آغاز 18 مئی سے ہوگا اور عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو منائی جا سکتی ہے۔ اسی حساب سے پاکستان اور سعودی عرب میں عید ایک ہی دن ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تاہم اگر موسم خراب رہا اور چاند نظر نہ آیا تو عید ایک دن آگے بڑھ کر 28 مئی 2026 کو بھی ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت کے بعد باقاعدہ اجلاس میں کرے گی۔

Leave a reply