پاکستان میں سونا اچانک سستا، فی تولہ قیمت میں زبردست کمی

0
21
پاکستان میں سونا اچانک سستا، فی تولہ قیمت میں زبردست کمی

ملکی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی بتائی جا رہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4,32,436 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,200 روپے کم ہو کر 3,70,744 روپے تک آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4,100 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

Leave a reply