پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں شائقین کی واپسی، اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

0
8
پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں شائقین کی واپسی، اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل میچ کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت شائقین کو اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کیا گیا ہے، جس کے بعد 3 مئی کو لاہور میں ہونے والے فائنل میچ میں تماشائی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی تھی کہ فائنل کو شائقین کی موجودگی میں منعقد کرنے کی اجازت دی جائے۔ ان کے مطابق یہ درخواست فرنچائز مالکان کی خواہش پر بھی کی گئی تھی تاکہ اہم میچ کو عوامی جوش و خروش کے ساتھ کرایا جا سکے۔
پی سی بی چیئرمین نے اس فیصلے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کی واپسی سے میچ کا ماحول مزید پرجوش اور یادگار بنے گا۔
واضح رہے کہ کفایت شعاری پالیسی کے تحت رواں سیزن میں پی ایس ایل کے بیشتر میچز بغیر تماشائیوں کے منعقد کیے گئے تھے۔

Leave a reply