پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان تجارتی معاہدہ

0
101

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی راہ مزید ہموار ہو گئی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب نے سرمایہ کاری کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے خلیج تعاون کونسل کے ترجمان سے ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کے طریقوں پر اتفاق ہوا، پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان آزادانہ تجارت کا معاہدہ 19 سال سے زیر التوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر منظوری دی گئی تو جی سی سی کا 15 سالوں میں کسی بھی ملک کے ساتھ پہلا تجارتی اور سرمایہ کاری کا معاہدہ ہوگا۔

Leave a reply