پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم معاہدے میں توسیع

0
84

ہاٹ لائن نیوز: پاکستان اور امریکا کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کے معاہدے میں مزید پانچ سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔

پاکستان امریکہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کے معاہدے میں مزید 5 سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔

پاکستانی سفیر مسعود خان اور محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے، سائنس اور ٹیکنالوجی کے تعاون کے معاہدے کی اکتوبر 2028 تک تجدید کر دی گئی ہے ، یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی تعاون میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔

Leave a reply