دانوشکا گوناتھلاکا پر لگی تمام پابندیاں ختم

0
94

ہاٹ لائن نیوز: سری لنکا نے عصمت دری کیس میں بری ہونے والے دانوشکا گوناتھلاکا پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لی ہیں اور وہ اب کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔

گزشتہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران، ایک خاتون کی جانب سے ریپ کا الزام لگانے کے بعد گوناتھلاکا کو گرفتار کیا گیا تھا، اور بورڈ کی انضباطی کمیٹی نے ان پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔

آسٹریلیا میں 11 ماہ تک مقدمہ لڑنے کے بعد، گوناتھلاکا کو بری کر دیا گیا، وہ 3 اکتوبر کو وطن واپس آئے اور اب بورڈ نے ان پر تادیبی کمیٹی کی سفارش پر کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ختم کر دی ہے۔ ان سےکہا گیا ہے کہ آئندہ اپنے کسی عمل سے ملک کا نام بدنام نہ کریں۔

Leave a reply