ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن کی مکمل تیاری

0
53

ہاٹ لائن نیوز : ایف ۔بی ۔آر نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن کی تیاری مکمل کر لی ہے،ذرائع نے کہا کہ کچھ دن تک ٹیکس نادہندہ صنعت کاروں اور تاجروں کو آخری نوٹس مل جائیں گے، جن صنعت کاروں اور تاجروں کو نوٹسز بھیجے جائیں گے ان کا رہن سہن اور شاہانہ اخراجات ان کے ٹیکس ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتے، ان تاجروں کا ٹیکس چند 1000جبکہ سالانہ آمدن کروڑوں میں ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بیشتر صنعتکاروں اور تاجروں نے متعدد پلاٹس لیے ہوئے ہیں اور ان کے بیرون ملک بھی بزنس ہیں، کئی بار ان صنعتکاروں اور تاجروں کو پورا ٹیکس دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔

Leave a reply