وزیر خزانہ کی وزیراعظم سے اہم ملاقات

0
50

ہاٹ لائن نیوز: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے دورہ امریکہ سے پہلے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ملاقات میں وفاقی وزارت خزانہ اور محصولات کے امور سے متعلق بھی ان کے درمیان بات چیت ہوئی۔

وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنے دورہ امریکا کے بارے میں آگاہ کیا، انہوں نے دورے کے دوران ورلڈ بینک ، عالمی مالیاتی ادارے اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم سے گفتگو کی، اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave a reply