سمارٹ شہروں میں سعودی عرب کے کون کون سے شہر شامل ہیں ؟

0
42

ہاٹ لائن نیوز : انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ (IMD) نے سمارٹ شہروں کی اپنی نئی فہرست جاری کر دی ہے، جس کا نام IMD2024 رکھا گیا ہے،آئی ۔ایم ۔ڈی نے اسمارٹ سٹیز کے لیے سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی سدایا کی مدد لی گئی، جس کے بعد فہرست مرتب کی گئی ہے، مکہ ، جدہ، ریاض اور مدینہ اس فہرست میں شامل ہیں جبکہ الخبر اس سال شامل ہونے والا پانچواں شہر ہے، اس فہرست میں پانچ سعودی شہر بھی شامل ہیں جب کہ الخبر شہر کو اس سال پہلی بار فہرست میں رکھا گیا ہے۔

انڈیکس کی عالمی درجہ بندی میں ریاض شہر 5 درجے ترقی کر کے 25 ویں نمبر پر آیا ہے، آئی۔ایم ۔ڈی انڈیکس کے مطابق مکہ مکرمہ دنیا بھر کے سمارٹ شہروں کی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ عرب دنیا میں یہ پانچویں اور ریاستی سطح پر ریاض کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے،آئی۔ ایم۔ ڈی کی نئی درجہ بندی میں الخبر دنیا کے 142 شہروں میں 99 ویں نمبر پر آ گیا ہے، فہرست کے مطابق عرب دنیا میں ریاض تیسرے، مکہ مکرمہ پانچویں، جدہ چھٹے اور مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر آیا ہے۔

Leave a reply