
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم مذاکرات کی کامیابی کے لیے دونوں جانب سے آمادگی ضروری ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 32 روپے کمی کو عوام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا اور اس سلسلے میں وزارتِ پیٹرولیم کی کوششوں کو سراہا۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث کئی ممالک میں ریفائنریز اور گیس پلانٹس متاثر ہوئے ہیں، جس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں۔ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 128 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہے، تاہم اب یہ اپوزیشن پر منحصر ہے کہ وہ کب مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے آمادگی ظاہر کرتی ہے۔









