وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں: صدر ٹرمپ

0
25
وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو فی الحال مؤخر کیا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کی قیادت، خصوصاً وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں نے اپیل کی کہ ایران کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ نہ کیا جائے اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کی جانب سے متفقہ تجاویز آنے تک جنگ بندی میں توسیع کی جا رہی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی افواج کو الرٹ رہنے اور موجودہ ناکہ بندی برقرار رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
دوسری جانب ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے اس اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی دراصل جارحیت کے مترادف ہے اور اس کا جواب دیا جا سکتا ہے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور عالمی سطح پر سفارتی کوششیں جاری ہیں تاکہ کسی بڑے تصادم سے بچا جا سکے۔

Leave a reply