وزیراعظم میاں شہبازشریف دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

0
26
وزیراعظم میاں شہبازشریف دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ: وزیراعظم میاں شہباز شریف 1 روزہ سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئےہیں، جہاں وہ بلوچستان کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال سے متعلق اعلیٰ سطحی ایپکس کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کرینگے۔

کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔ وفاقی کابینہ کے چند ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی، جبکہ وزیراعظم کو صوبے میں جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں، سکیورٹی انتظامات اور مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران بلوچستان میں امن کے قیام، دہشت گردی کے خلاف اقدامات، سکیورٹی حکمتِ عملی اور دیگر اہم معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم پالیسی فیصلے بھی متوقع ہیں۔

Leave a reply