وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی کو چین روانہ ہوں گے

0
17
وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی کو چین روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ 23 سے 25 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے الگ الگ ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں بھی شریک ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔
دورے کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں، مذاکرات میں سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

Leave a reply