غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ، 100 سے زائد شہید

0
33

ہاٹ لائن نیوز : غزہ پر اسرائیلی فوج کا حملہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں گزشتہ سال 7 اکتوبر سے اسرائیلی دہشت گردی عروج پر ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور معصوم بچوں کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی اور صحت کی صورتحال کی تباہی کے باعث غزہ موت کا علاقہ بن چکا ہے۔

غزہ میں کام کرنے والی 18 انسانی امدادی تنظیموں کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ غزہ کو پانی سمیت بقا کے لیے بنیادی ضروریات کی “شدید قلت” کا سامنا ہے اور رفح میں مزید کشیدگی سے امدادی کوششوں کو مزید نقصان پہنچے گا۔

Leave a reply