واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، اسٹیٹس تک رسائی مزید آسان

0
36
واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، اسٹیٹس تک رسائی مزید آسان

WhatsApp اپنی میسجنگ ایپ کے یوزر ایکسپیرینس کو مزید جدید بنانے کے لیے ایک اہم تبدیلی پر کام کر رہا ہے، جس کے بعد اس کا انداز کسی حد تک Instagram جیسا محسوس ہوگا۔

نئی اپ ڈیٹ کے تحت واٹس ایپ کے مرکزی (چیٹ) ٹیب میں کانٹیکٹس کے اسٹیٹس کو نمایاں انداز میں اوپر دکھایا جائے گا، بالکل انسٹا گرام اسٹوریز کی طرح۔ اس تبدیلی کا مقصد صارفین کو اسٹیٹس تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے۔ نئے ڈیزائن میں جب صارف ایپ کھولے گا تو اسے چیٹ لسٹ کے اوپر تین کانٹیکٹس کے اسٹیٹس نظر آئیں گے، جبکہ مزید اسٹیٹس دیکھنے کے لیے اسکرول کیا جا سکے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ اس اپ ڈیٹ کے باوجود اسٹیٹس کے لیے موجود علیحدہ “اپ ڈیٹس” ٹیب ختم نہیں کیا جائے گا، بلکہ دونوں فیچرز ساتھ ساتھ کام کریں گے تاکہ صارفین اپنی سہولت کے مطابق استعمال کر سکیں۔

Leave a reply