ہیرا پھیری کے چئمپین کون ؟

0
108

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی کی عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو ہوئی ۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی فوری بریت کے بعد بھی ان کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے؟ لاڈلے نوازشریف اور شہبازشریف عوامی عدالت میں اپنےکرتوتوں کاحساب دینےکیلئے تیاررہیں ۔

چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ہیرا پھیری کے چمپئن شریف برادران اللہ اور عوام کی عدالت سے کیسے بچیں گے ؟لاڈلے نوازشریف اور شہبازشریف ایسا تاثر پیدا کر رہے ہیں جیسے یہ چار بار عوام کو دھوکا دینے کے بعد پھر آ جائیں گے ، اس بار قوم انہیں الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ یاد کروا دیں گے ، مہنگائی کےشہنشاہ شہبازشریف کوالیکشن میں لگ پتہ جائےگا ۔

پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ یہ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کر لیں عوامی غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے ، وہ دن دور نہیں جب عوام انشاء اللہ ان لاڈلوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے باہر نکالیں گے اور یہ منہ چھپاتے پھریں گے ، ن لیگ ہر بار عوام کو گمراہ کر کے اقتدار حاصل کرتی ہے، اب ان لاڈلوں کو چاہئے کہ عوام کی جان چھوڑ دیں ، نوازشریف اور شہبازشریف دونوں اپنے کیس ختم کروا کے بھی سرخرو نہیں ہو سکتے، عوام کو جواب دینا ہو گا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے 16 ماہ کی حکومت میں سوائے لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل کرنے کے کچھ نہیں کیا ، اس کے بدلے لاڈلوں نے پاکستان کو مہنگائی اور بیروزگاری کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ دیا ، تحریک انصاف بلے کے نشان کے ساتھ الیکشن میں اترے گی، انشاء اللہ کامیابی بھی حاصل کرے گی ،۔فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے، تحریک انصاف پورے پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی ، پنجاب کا خزانہ سیاسی عیاشیوں پر اڑانے والے نگران بچوں کیلئے قرانی سپارے نہیں چھاپ رہے ، اللہ کے فضل و کرم سے ہماری حکومت نے بارھویں جماعت تک ناظرہ قران کی تعلیم لازمی قرار دی تھی ۔

چودھری پرویزالٰہی کاکہناہےکہ پرائمری تک بچوں کو مفت سپارے دئیے گئے تھے یہ سپارے نہایت اعلیٰ کاغذ پر نفیس طور پر شائع کیے گئے تھے ، نگران حکومت کے پاس جعلی بادل اور بارش کی دھوکا دہی کیلئے تو وافر فنڈز موجود ہیں لیکن ہمارے دور میں شروع کردہ کار خیر بلکہ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کو آگے بڑھانے کی بجائے سپارے چھاپنے ہی بند کر دئیے ، کیسا نگران وزیراعلیٰ اور نگران حکومت ہے جو فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر ابھی تک ان سپاروں کی پرنٹنگ شروع نہیں کر رہی ، وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد اللہ لوگ آدمی ہیں وہ فوری نوٹس لیں ، یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ سستی شہرت کے کاموں پر اربوں روپے ضائع کیے جا رہے ہیں ،
شہر کی خوبصورتی کے نام پر انڈر پاسز میں لگی ہوئی ٹائلیں توڑ کر نئی قیمتی ٹائلیں لگانے پر 4ارب روپے سے زیادہ ضائع کیے ، میں نے تحفظ ختم نبوتﷺ کے حوالے سے اور طلبا کو سپاروں کی فراہمی کیلئے بجٹ میں فنڈز مختص کر رکھے تھے ۔

Leave a reply