“والدہ سے جڑا ایک واقعہ، جس نے مرینہ خان کا نظریہ ہمیشہ کے لیے بدل دیا”

0
14
"والدہ سے جڑا ایک واقعہ، جس نے مرینہ خان کا نظریہ ہمیشہ کے لیے بدل دیا"

پاکستان کی سینئر اداکارہ مرینہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے سفید بالوں کو قدرتی حالت میں رکھنا پسند کرتی ہیں اور باقاعدگی سے ہیئر ڈائی کرانے کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مرینہ خان نے کہا کہ ان کے نزدیک بال رنگنے کے بعد بار بار ٹچ اپ کرانا ایک اضافی ذمہ داری بن جاتی ہے، جس سے وہ گریز کرتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس سوچ پر ان کی والدہ کا بھی گہرا اثر ہے۔ مرینہ خان کے مطابق بچپن میں اسکول کی ایک تقریب کے دوران وہ اپنی والدہ کو تلاش کر رہی تھیں۔ انہوں نے سفید بالوں والی ایک خاتون کو نظر انداز کر دیا کیونکہ انہیں یقین تھا کہ وہ ان کی والدہ نہیں ہو سکتیں، تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ خاتون دراصل ان کی والدہ ہی تھیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اس واقعے نے انہیں یہ احساس دلایا کہ سفید بال بھی وقار اور خوبصورتی کی علامت ہو سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنے قدرتی سفید بالوں کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
مرینہ خان نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی مستقل طور پر ہیئر کلر سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔ ان کے مطابق انہوں نے چند مواقع پر بال رنگوائے، تاہم مجموعی طور پر وہ سفید بالوں کو برقرار رکھنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔
مرینہ خان پاکستان کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور کئی دہائیوں پر محیط اپنے فنی کیریئر میں متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں “تنہائیاں” اور “دھوپ کنارے” نمایاں ہیں۔

Leave a reply