وارنٹ گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع

0
46

ہاٹ لائن نیوز :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی۔ ٹی ۔آئی حقیقی آزادی مارچ کیس میں وزیر اعلیٰ کے۔پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی بنا پر علی امین گنڈاپور نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے، منسوخی کی درخواست راجہ ظہورِ الحسن کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ درخواست گزارنے کبھی جان بوجھ کر اس عدالت میں پیش ہونے سے گریز نہیں کیا، درخواست گزار انتخابی مصروفیات کے سبب عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں ،درخواست ہے کہ علی امین گنڈا پور کے انیس مارچ کو جاری کیے گئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔

Leave a reply