31 لاکھ دکانداروں کی رجسٹریشن شروع

0
68

ہاٹ لائن نیوز : لاہور، کوئٹہ، راولپنڈی، کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے31 لاکھ ڈیلرز، ہول سیلرز اور ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے رجسٹریشن شروع کردی گئی، دکان داروں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکے لئے تاجر دوست اسکیم کے تحت آج سے شروع کی گئی رجسٹریشن تیس اپریل تک جاری رہے گی جبکہ ٹیکس وصولی 15جولائی سے شروع کی جائے گی ، ہر ماہ کی پندرہ تاریخ کو وصول کی جائے گی۔

ایک سے زیادہ شہروں میں کام کرنے والے بین قومی اور الاقوامی تاجر پر دوست اسکیم لاگو نہیں ہوگی،چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ریٹیلرز اور ہول سیلرز پر اسکیم کا اطلاق ہوگا،تاجروں اور دکانداروں کے لیئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس بارہ سو روپے ہو گا۔

Leave a reply