عثمان ڈارکی والدہ کےالزام پرخواجہ آصف اور پنجاب پولیس کاردعمل

0
115

ہاٹ لائن نیوز : والدہ عثمان کے الزام پر خواجہ آصف اور پنجاب پولیس کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

خواجہ آصف نے ٹویٹ کیا کہ وفا میری سیاسی پہچان ہے۔ میں نے کبھی انتقامی سیاست نہیں کی، میں نے ہمیشہ اپنے مخالفین سے سیاسی جنگ لڑی ہے، ذاتی جنگ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے مخالفین سے اصولوں پر لڑتا ہوں اور ان کے بڑوں اور خاندانوں کا احترام کرتا ہوں۔ مجھے مشرف اور عمرانی دور میں دو بار چھ ماہ تک جیل میں ڈالا گیا۔ دونوں بار رہا کیا گیا اور اس کی قیادت کو رشتے کے تقدس کو برقرار رکھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین نے میری اہلیہ اور بیٹے پر مقدمات بنائے، انہیں کم از کم 3 درجن پیشیاں بھگتنا پڑیں۔ میرے خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جو شخص ٹی وی پر بیٹھ کرلیڈر کے خلاف گواہ بنے ، میں اسکے شر سے کیسے محفوظ رہ سکتاہوں؟

خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے عثمان کی والدہ کوپریس کانفرنس میں بہن کہاہے اور مجھے اس رشتے کےتقدس کا پورا احترام ہے۔ نسلوں کے خاندانی رشتے اور رشتہ داریاں ہوتی ہیں۔ میں ایسی گھٹیا سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں جس کے لیے مجھے اپنی خاندانی روایات اور پرورش کو قربان کرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس نے بھی والدہ عثمان پر تشدد کی تردید کی ہے۔

Leave a reply