بہترین گلوکارکاایوارڈکیفی خلیل کےنام

0
93

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار کیفی خلیل نے بہترین گلوکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کے مشہور ترین ‘لکس اسٹائل ایوارڈز’ کی 22ویں سالانہ تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی ، جس میں کیفی خلیل نے بہترین گلوکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جو 2001 سے ہر سال فن، ثقافت، پاکستانی فیشن، فلموں اور ٹی وی کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

تقریب کے دوران گلوکار کیفی خلیل نے اپنا مقبول ترین گانا ‘کہانی سنو’ پیش کیا اور تقریب میں موجود موسیقی کے شائقین پر سحر طاری ہوگیا۔

واضح رہے کہ کہانی سنو گانے نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، کئی نامور گلوکاروں نے بھی اس گانے کو اپنی آواز میں گایا ہے۔

Leave a reply