سابق وزیر اعظم کی وطن واپسی کے پروگرام میں تبدیلی

0
94

ہاٹ لائن نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کچھ دیر میں جدہ سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گے، وہ 4 سال کی جلاوطنی مکمل کرکے 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ نواز شریف اب لاہور کے بجائے اسلام آباد پہنچیں گے۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنی صاحبزادی اسما نواز کے ساتھ 2 روز دبئی میں قیام کریں گے جس کے بعد وہ ہفتہ کو خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان روانہ ہوں گے۔

نواز شریف کے پروگرام میں تبدیلی آگئی، اب وہ لاہور کے بجائے اسلام آباد پہنچیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ نواز شریف پہلے اسلام آباد آئیں گے اور پھر قانونی مشاورت کے بعد لاہور جائیں گے۔

Leave a reply