سعودی ولی عہد کے اہم راہنماؤں سے رابطے

0
69

ہاٹ لائن نیوز: سعودی عرب کا جاپان اور یونان کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جاپانی وزیر اعظم Fumio Kishida اور یونانی وزیر اعظم Mitsotakis Kyriakos کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں فلسطین بالخصوص غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

تینوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی سمیت امن کے فروغ کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جاپانی اور یونانی وزرائے اعظم سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی عرب غزہ میں اسرائیلی حملوں کو ایک گھناؤنا جرم سمجھتا ہے۔ جس میں فلسطینی عوام کی جانیں جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے۔ غزہ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ خطے کے امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے فوجی آپریشن بند کیے جائیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ مزید کشیدگی سے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے، اسرائیلی کارروائیاں بند کرکے امن بحال کیا جائے اور فلسطین کو دو ریاستی منصوبے کے تحت آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے۔

Leave a reply