نان بائی ایسوسی ایشن نےہڑتال کااعلان کردیا

0
44

ہاٹ لائن نیوز : لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے کل سے ہڑتال کرنیکا اعلان کیا ہے۔

نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی مطالبات پر خاموشی ہے، مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پنجاب بھر میں تندور بند کر دینگے۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمت کا نیا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے ، سستی روٹی کی بنیاد پر آٹا فراہم کیا جائے، ایک ماہ انتظار کرنے کے بعداب مزید کام نہیں کریں گے۔

Leave a reply