سیاحتی مقام ناران میں 20 سے زائد ہوٹل تباہ

0
62

ہاٹ لائن نیوز : ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران جھل کنڈ کے علاقے میں برفانی تودہ گرنے کی وجہ سے20 سے زائد ہوٹلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے،انتظامیہ کے مطابق برفانی تودہ گزشتہ روز گرا تھا ۔برفانی تودہ گرنے کی اطلاع ہوٹل مالکان نے انتظامیہ تک پہنچائی۔

،گلیشئرز گرنے سے گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ ہوٹل اور گھر ابھی خالی تھے اس لیے جانی نقصان نہیں ہوا، موسم خراب اور راستے بند ہونے کی سبب ابھی ریسکیو آپریشن شروع نہیں ہو سکا، موسم سرما کے آغاز پربرف باری کی وجہ سے اور راستوں کی بندش کے سبب وادی ناران کے ہوٹل خالی کرا لئے جاتے ہیں اور ہوٹل مالکان مانسہرہ میں منتقل ہو جاتے ہیں اور اپریل کے آغاز میں سیاحتی مقام کو دوبارہ سے سیاحوں کے لیے کھول دیا جاتا ہے۔

Leave a reply