میرا استعفی اس نظام کے خلاف ایک بغاوت ہیں ؛ جسٹس ر شاہد جمیل

0
79

ہاٹ لائن نیوز : ریٹائرڈ جج شاہد جمیل خان نے ججز کی اصلیت بتا دی

عدالتوں کی تقسیم کےخلاف لاہورہائیکورٹ بارمیں وکلاء کاکنونشن ہوا ۔

وکلاء کنونشن سے مسعفی جج جسٹس ریٹائرڈ شاہد جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قسم کا ماحول ہائیکورٹس میں بن گیا وہاں رہنا ممکن نہیں تھاہائیکورٹ میں چیف جسٹس نےججز کےساتھ مشاورت کو ختم کردیا ، ہائیکورٹ میں چیف جسٹس فل کورٹ سے مشاورت کو ضروری نہیں سمجھتے ۔

انہوں نے اپنے استعفے میں اقبال کےاشعار کےذریعے ہائیکورٹ میں پائے جانے والے نقائص کوآشکار کیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح کی بےیقینی صورتحال ملک میں ہے اسی طرح کی صورتحال کا ہائیکورٹ میں سامنا ہے ، فیصلے کرتے ہوئے ججزخوف کو نظرانداز کریں ، یہاں فیصلے کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہےکہ چیف جسٹس ناراض نہ ہوجائے یا کوئی سیاسی جماعت ناراض نہ ہوجائے، جب تک اس خوف سے باہر نہیں نکلیں گے ہم قوم نہیں بن سکتے، میرا استعفی نظام سے بغاوت ہے ۔

انہوں نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ہائیکورٹ کے جج کاعہدہ اللہ کی عطاء ہے، اگر اس عہدے سے انصاف نہ ہوتو یہاں رہنے کاکوئی مقصد نہیں ہے ، عدالت کی عزت کرنا وکلاء کاکام اپنا مدعا دلائل سےبیان کریں۔یہاں جو رجحان پروان پاگیاکہ دھونس دھاندلی سے کام نکالیں یہ مناسب نہیں ، اس کام کےلئے اندرون شہر سے اور لوگ مل جائیں گے۔

Leave a reply