قیمتوں میں اضافے کا نوٹفکیشن معطل

0
60

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا ۔

عدالت نےنگران پنجاب حکومت سمیت فریقین سےجواب آئندہ سماعت پرطلب کرلیا ، جسٹس شاہدکریم نے اسلم کی درخواست پرسماعت کی ۔درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکوفریق بنایا گیا ۔

درخواست میں یہ موقف اختیارکیاگیاہےکہ میڈیسن کی قیمتیں مقرر کرنے کیلیے نگران حکومت نےقانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا ،میڈیسن کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کےبعد ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ، حکومت نےمیڈیسن کی قیمتیں مقرر کرنے کی سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے ، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے، عوامی اور جمہوری حکومت آنے والی ہے یہ اقدام وہ کرسکتی ہے،موجودہ نوٹیفکیشن آئینی اور قانونی کے منافی ہے ۔

Leave a reply