سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں بڑی پیش رفت

0
58

انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں بڑی ہیش رفت ہوئی ۔

عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء نے کیس کو داخل دفتر کرنے کی درخواست خارج کر دی ۔

عدالت نے کہا کہ نو سال پرانا مقدمہ ہے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہفتہ میں دو دن سماعت کریں گے ، عدالت نے مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشدجاویدچدھڑ نے فیصلہ سنایا ۔

ملزمان کےوکیل برھان معظم ملک ایڈووکیٹ نےدلائل دیئے ۔

وکیل ملزمان نے کہا ہے کہ نو سال پرانا مقدمہ ہے ، اس کی 123 سماعتیں یو چکی ہیں ۔

وکیل برھان معظم ملک نے کہا کہ سپریم کورت کا فیصلہ ہے اس مقدمہ پر ہفتہ میں دو دن سماعت کی جائے ۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے چوہدری نعیم الدین ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

وکیل عوامی تحریک نے استدعا کی کہ ہماری درخواستوں پر ہائیکورٹ سے فیصلے تک کیس کو داخل دفتر کر دیا جائے، نئی جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ آنے سے پہلے ٹرائل شروع نہ کیا جائے ، ہم چاہتے ہیں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کیخلاف بھی ٹرائل شروع ہو ۔

پولیس اہکاروں سمیت دیگر بر ضمانت ملزمان حاضری کیلیے پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں۔سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزموں نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں۔

Leave a reply