عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل لسٹ میں

0
42

ہاٹ لائن نیوز : عثمان ڈار کا نام پی۔ این۔ آئی ۔ ایل لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے اعتراض ختم کر کے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے،جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عثمان ڈار اپنے خاندان کے ساتھ عمرہ پر جانا چاہتے ہیں، جبکہ ایف۔ آئی۔اے نے نام پی۔این۔ائی لسٹ میں ڈال رکھا ہے، پولیس کے کہنے پر ایف۔آئی۔ اے نے نام پی ۔این۔ آئی ایل لسٹ میں ڈالا ہے، عثمان ڈار نے ایف۔ آئی ۔اے اور پولیس کو نام لسٹ سے نکالنے کی درخواست دی، لیکن مزکورہ محکموں نے درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عثمان ڈار کا نام پی۔ این ۔آئی ۔ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے، ایف۔ آئی۔ اے کو عثمان ڈار اور اس کے خاندان کو سعودی عرب جانے میں رکاوٹ ڈالنے سے منع کیا جائے، رجسٹرار آفس نے پی۔ این۔ آئی۔ ایل لسٹ ساتھ نہ لگانے کا اعتراض پر عائد کیا تھا۔

Leave a reply