ملک میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 41 ہزار 600 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 686 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 631 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 43 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 191 ڈالر ہوگئی ہے۔









