گرفتار ٹک ٹاکرکااہم پیغام سامنے آ گیا

0
75

ہاٹ لائن نیوز : پشاور میں پولیس نے پولیس کی وردی میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار ہونے کا بہانہ کرتا تھا اور وردی میں ویڈیوز بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ پولیس کی حراست میں ملزم نے اپنے فعل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ایسی ویڈیوز بنانے سے گریز کرے گا۔

ملزم نے دیگر ٹک ٹاکرز کو بھی پیغام دیا کہ وہ کسی بھی حالت میں پولیس یونیفارم اور پولیس کے خلاف ویڈیوز نہ بنائیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے قبضے سے پولیس کی وردی اور موبائل فون برآمد کر لیا۔

Leave a reply