حج کے لیے کورونا ویکسین پر پابندی ختم

0
118

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات پر حج کے سفر کے لیے کورونا ویکسین یا سرٹیفکیٹ پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعرات کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے متعلقہ بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مزید کہا گیا کہ حج درخواست گزاروں کو کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے یا کسی قسم کے ٹیسٹ سے گزرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave a reply