مشی خان کی عدنان صدیقی پر تنقید

0
53

ہاٹ لائن نیوز : اداکارہ مشی خان نے عدنان صدیقی کو خواتین کو مکھیوں سے تشبیہ دینے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، عدنان صدیقی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران کہا تھا کہ خواتین اور مکھی کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے اتنا ہی دور بھاگیں گی اور اگر آپ بیٹھ جائیں گے تو وہ مکھی کی طرح آکر ہاتھ پر بیٹھ جائیں گی۔

مشی خان نے انسٹاگرام پر ایک پیغام میں کہا کہ ‘عدنان صدیقی کو کچھ ہفتے پہلے پرائیڈ آف پرفارمنس ملا جس پر ان کو بہت خوشی ہوئی لیکن انہوں نے ایک شو میں ایسی بات کی جس پر بہت حیران ہوں، آپ کو کیا ہوگیا ؟ انہوں نے کہا کہ ‘اتنا بڑا ایوارڈ ملنے کے بعد انسان کا مذاق بھی شاندار ہونا چاہیے لیکن اگر وہ مذاق نچلی سطح کا ہو تو انسان کو مزاق نہیں کرنا چاہیے۔

Leave a reply