مسلہ فلسطین:جماعت اسلامی کا اہم فیصلہ

0
78

کراچی: (ہاٹ لائن نیوز)جماعت اسلامی نے کل اسرائیل کے خلاف بڑے احتجاج کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی نے کل کراچی میں شارع فیصل پر اسرائیل کے خلاف بڑے احتجاج کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سٹی کورٹ میں وکلا سے ملاقات کی اور انہیں اسرائیل کے خلاف مارچ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین مارچ کراچی کے شہریوں کا ہے، جماعت اسلامی صرف اور صرف میزبان ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ فلسطین میں ہینڈ بل پھینکے گئے جس میں لوگوں کو غزہ چھوڑنے کا کہا گیا، فلسطینی شہری بچوں کی لاشوں کے ساتھ کھڑے ہیں، لیکن پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی اب کیا کر رہی ہے، بیت المقدس ہمارے دلوں میں بستا ہے، یہ وہ جگہ ہے جس کی طرف مسلمان سجدہ کرتے تھے، اسرائیل کی کوئی حیثیت نہیں، صرف قبضہ ہے۔

Leave a reply