مسلم لیگ ن نے اہم اعلان کر دیا

0
72

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی واپسی کی تیاری کے سلسلے میں مسلم لیگ ن آج سے لاہور میں اپنے جلسوں کا آغاز کرے گی، آج شام 7 بجے پہلا جلسہ حلقہ این اے 123 شاہدرہ میں ہوگا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے سلسلے میں ان کی جماعت نے زبردست استقبال کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، جس کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کئے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن نواز شریف کی واپسی کی تیاری کے سلسلے میں آج سے جلسوں کا آغاز کرے گی، لیگی چیف آرگنائزر حمزہ شہباز اور مریم نواز آج لاہور سے جلسوں کا آغاز کریں گے۔

اس سلسلے میں آج شام 7 بجے ن لیگ کا پہلا جلسہ حلقہ این اے 123 شاہدرہ میں ہو گا، جس میں حمزہ شہباز اور مریم نواز خطاب کریں گے۔

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف کی واپسی سے دو دن پہلے لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی، اس حوالے سے قانونی ٹیم کو یقین ہے کہ سابق وزیراعظم کو لاہور ہائی کورٹ سے 3 سے 7 دن کی حفاظتی ضمانت مل جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حفاظتی ضمانت کے باعث قانون نافذ کرنیوالے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے اور ان کو فوری طور پر جیل نہیں بھیجا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کے بعد نواز شریف اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کر دیں گے، اس سلسلے میں قانونی ٹیم کی رائے میں سابق وزیراعظم کو جس کیس میں سزا ہوئی تھی، اس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں، اسی لیے نواز شریف کو ریلیف ملنے کے قوی امکان ہیں۔

Leave a reply