مریم نواز کو وزیر اعلی کا پروٹوکول بھی مل گیا

0
105

مریم نواز کو وزیر اعلی کا پروٹوکول بھی مل گیا

ہاٹ لائن نیوز : مریم نواز کو وزارت اعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے ساتھ 4 پولیس اسکواڈز، ایک جیمر اور ایک ٹریفک پولیس کا پائلٹ تعینات کیاگیاہے ، مریم نواز کو 2 بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی گئیں، آئی جی پنجاب کے حکم پر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کو سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ جاتی امرا میں بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلیے نامزد کیا گیا ہے۔

Leave a reply