افریقہ کی جنگ نے ہالینڈ کو میدان جنگ بنا دیا

0
48

افریقہ کی جنگ نے ہالینڈ کو میدان جنگ بنا دیا

ہاٹ لائن نیوز : ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں افریقی ملک اریٹیریا کے لوگوں کے دو گروپ آپس میں لڑ پڑے۔ تصادم میں پولیس کی کئی گاڑیاں اور ایک بس کو آگ لگا دی گئی ۔

سینکڑوں اریٹیرین نیدرلینڈز میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ہفتے کی رات نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں اریٹیرین حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپ ہوئی۔

متحارب گروپ ایک اوپیرا ہاؤس کی عمارت میں داخل ہوئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے بعد پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

دی ہیگ میونسپلٹی کے ترجمان رابن مڈل نے کہا کہ صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہو گئی۔

Leave a reply