مریم نواز کا مقابلہ کون کرے گا ؟

0
85

ہاٹ لائن نیوز : پی ٹی آئی کے امیدوار کو مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئ ۔

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے بانی چئیرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم پنجوتہ نےسرگودھا سے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل اپیلٹ ٹریبونل نے نعیم پنجوتہ کی اپیلوں پر سماعت کی ۔ اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور نعیم پنجوتہ کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی ۔

نعیم پنجوتہ نے اپیلوں میں موقف اختیار کیا کہ این اے 82 کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی 71 اور پی پی 80 سے کاغذات نامزدگی کرائے تھے اور ریٹرنگ افسروں کے کاغذات نامزدگی میں گاڑی اور موٹر سائیکل ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے. گاڑی اور موٹر ساٸکل پہلے ہی فروخت کر چکے ہیں ۔

وکیل نے استدعا کی کہ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور انتخابات لڑنے کی اجازت دی جائے ۔

Leave a reply