مراد علی شاہ اور علی خورشید خورشدی مدمقابل

0
56

ہاٹ لائن نیوز : وزیر اعلیٰ سندھ کا انتخاب آج ہوگا، پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ، ایم کیو ایم کے امیدوار علی خورشید خورشدی مدمقابل ہوں گے۔

مراد علی شاہ کے کاغذات نامزدگی پیپلز پارٹی کے رہنما غلام قادر چانڈیو اور نعیم کھرل، ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشید خورشدی نے خود اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان سے وزارت اعلیٰ کے لیے ووٹ دینے کے لیے رابطہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اویس شاہ اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔

Leave a reply