عامر خان نے کس کام سے منع کر دیا ؟

0
54

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے خود کو مسٹر پرفیکٹ کہنے سے انکار کردیا۔

بلاک بسٹر فلموں نے عامر خان کو مسٹر پرفیکٹ کا خطاب دیا لیکن اب اداکار کو لگتا ہے کہ وہ مسٹر پرفیکٹ کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ مجھے مسٹر پرفیکٹ کہناغلط ہے لیکن کبھی کبھی آپ کے نام کے ساتھ کوئی خاص ٹائٹل لگا دیا جاتا ہے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ حقیقت میں وہ ہیں یا نہیں۔

عامر خان نے کہا کہ میں پرفیکٹ نہیں ہوں لیکن میں ایک ایساشخص ہوں جوصرف محنت کرتا ہوں، بہترین کیلیے کوشش کرتا ہوں کیونکہ مجھے اپنے کام سے پیار ہے۔

Leave a reply