محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین پاکستانی سنچری کا ریکارڈ قائم

0
17
محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ، فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین پاکستانی سنچری کا ریکارڈ قائم

اسلام آباد: پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے بیٹر محمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ کے دوران محمد شہزاد نے صرف 49 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ ان کی جارحانہ اننگز نے نہ صرف میچ میں توجہ حاصل کی بلکہ انہیں قومی فرسٹ کلاس کرکٹ کے ریکارڈ بک میں بھی نمایاں مقام دلا دیا۔

محمد شہزاد نے مجموعی طور پر 62 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 114 رنز اسکور کیے۔

اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے سابق قومی کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی تھی۔

محمد شہزاد کی یہ فرسٹ کلاس کیریئر میں چھٹی سنچری ہے۔

Leave a reply