سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، فی تولہ 5 ہزار 700 روپے مہنگا

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا۔ اس سے ایک روز قبل بھی سونا 5 ہزار 200 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا۔
یوں گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 972 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی ہے۔








