محمد رضوان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا مشترکہ ریکارڈ توڑ ڈالا

0
51

ہاٹ لائن نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد رضوان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 19 واں رن لے کر تین ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کر لیے، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین تین ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کر لیا،محمد رضوان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا مشترکہ ریکارڈ توڑ ڈالا، بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں تین ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے۔

Leave a reply