لاہور میں موبائل فون سروس معطل

0
40

ہاٹ لائن نیوز : این اے 119 میں موبائل سگنلز کو بند کر دیا گیا، 7 سات بجے سے ہی این ۔اے 119 میں انٹر نیٹ کی سروس کو بند کیا گیا،موبائل سروسز اور انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے ووٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،پولنگ اسٹیشن کے باہر سیاسی جماعتوں کے کمیپ لگا دیے گئے ہیں۔

ووٹرز کے لیے ٹرانسپورٹ کے انتظامات بھی مکمل ہو گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن میں الیکشن کمیشن کا عملہ بھی پہنچ گیا، این۔ اے 119 میں مسلم لیگ ن کے علی پرویز ملک اور سنی اتحاد کونسل کے شہزاد فاروق کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا، پولیس فورس کے جوان بھی پولنگ اسٹشین کے باہر ڈیوٹی پر معمار رہیں گے، پولنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

Leave a reply