شاہ رخ خان کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی

0
46

ہاٹ لائن نیوز : اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد شاہ رخ خان کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے، وہ کولکتہ میں ہونے والے آئی۔ پی۔ ایل میں اپنی ٹیم کے۔ کے۔ آر کو سپورٹ کرنے کے لئے گئے ہوئے تھے کولکتہ سے گھر واپسی پر ان کی سکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ائیر پورٹ پر شاہ رخ خان کی سکیورٹی میں ان کے گارڈز اور پولیس سمیت اسٹیڈیم کے سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے، اس حوالے سے ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اداکار کو سکیورٹی اہلکاروں میں گرے دیکھا گیا ہے۔

Leave a reply