شلپا شیٹی اور راج کندرا کے درمیان علیحدگی

0
71

ہاٹ لائن نیوز: بالی ووڈ کی دراز قد اور خوبصورت اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے علیحدگی سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے مداحوں کو پریشان کردیا۔

راجکندرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر لکھا کہ ‘ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور آپ سے درخواست ہے کہ اس مشکل وقت میں ہمیں اکیلا چھوڑ دیں’۔

اس بیان میں راجکندرا نے ہاتھ ملانے والے اور دل کو توڑنے والے ایموجیز بھی جوڑے جس کے بعد جوڑے کے مداح پریشان ہوگئے۔

ایک ہندوستانی صحافی نے راجکندرا سے پوچھا کہ “علیحدگی کا مطلب طلاق ہے؟”

ایک صارف نے کہا کہ ’اگر آپ دونوں میں طلاق ہو جاتی ہے تو یہ شلپا شیٹھی کے لیے بہت اچھا فیصلہ ہے‘۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یہ پہلے دن سے معلوم تھا،‘ جب کہ ایک اور صارف نے کہا، ’یہ چونکا دینے والی خبر ہے۔

تاہم راجکندرا اور شلپا شیٹی کی جانب سے مداحوں کے سوالوں کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

Leave a reply