ماں نے3 بچوں کو قتل کرکے زہرپی لیا

0
61

ہاٹ لائن نیوز : چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 5 چودہ ایل میں ماں نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود بھی زہر کھا لیا۔

تھانہ کسووال کے علاقہ 5-14 ایل میں ماں نے گلا کاٹ کر تین بچوں کو قتل کر دیا اور زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تاہم خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7 سالہ عشاء، 5 سالہ سعدیہ اور ڈھائی سالہ فرقان شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ کسوال نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس تمام شواہد اکٹھے کر رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی والدہ کا ذہنی توازن کچھ دنوں سے خراب تھا۔

قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

Leave a reply